8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:34
نواز،شہباز کاعبدالستار ایدھی کی علالت پر تشویش کا اظہار
جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ممتاز سماجی رہ نماعبدالستار ایدھی کی علالت پر تشویش کا اظہار،اور ان کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔لاہورسے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کیلئے نیک تمناوٴں کااظہار کیاہے،انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی ہماراقومی اثاثہ ہیں،مسلم لیگ ن کے صدرمحمدنواز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء کو ہدایت کی وہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کریں۔اور ان کی طرف سے نیک تمناوٴں کااظہار کریں۔