8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:23
لانگ مارچ کرنے والوں کو نہیں روکیں گے، رحمان ملک
آج نیوز - مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنے والوں کو نہیں روکیں گے، کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد اسلام آباد آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائیگا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو مارچ کرنے کا حق ہے، لانگ مارچ کرنے والوں کو نہیں روکیں گے۔ لانگ مارچ کرنے والوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاع پاکستان کونسل والے لانگ مارچ میں اسلام آباد کا رخ نہ کریں، اگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد اسلام آباد آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔