تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:39

مستونگ: ایف سی کا سرچ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

آج نیوز - بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایف سی نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک اور دو کو حراست میں لے لیا،مستونگ سے اغواء کیے گئے ڈاکٹرعبداللہ کو بھی بازیاب کرا لیاگیا۔ مستونگ کے علاقے کابو اور اسپلنجی میں ایف سی نے دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ جس کے دوران مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ ایف سی کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران مسمار کیے گئے دہشتگردوں کے متعددکیمپوں سے، راکٹ لانچرز، مشین گنیں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران مستونگ سے اغواء کیے گئے ڈاکٹرعبداللہ کو بھی بازیاب کرا لیاگیا۔ کابو کے علاقہ میں قائم دہشتگردوں کے کیمپس کوئٹہ سمیت مستونگ کے ملحقہ علاقوں میں اغواء برائے تاوان ،دہشتگردی اوردیگروارداتوں میں ملوث افراد کی جائے پناہ سمجھی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.