تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:11

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

آج نیوز - آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی و وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ، ژوب، سبی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ ڈی آئی خان میں چھہتر، سرگودھا اکہتر، رسالپور ستاون، جھنگ باون، فیصل آباد چھیالیس، جوہرآباد تیس، نورپورتھل چھبیس، بھکر پچیس، ملتان پندرہ، میانوالی، پاراچنار بارہ، مالم جبہ، کوٹلی دس، گڑھی دوپٹہ، بارکھان آٹھ، بنوں، اوکاڑہ سات، لوئر دیر چھ، منگلا، ژوب پانچ، راولپنڈی، استور، بالاکوٹ چار، دیر، سیالکوٹ تین، چکوال دو، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال اور مظفرآباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی و وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں سندھ ژوب، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر آندھی کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ مزید مون سون بارش کا امکان ہے ،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کے دوران شدید گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چھیالیس، دادو پینتالیس، سبی، سکھر چوالیس، ملتان، گلگت چالیس، فیصل آباد، پشاور انتالیس، کوئٹہ اڑتیس، مظفرآباد سینتیس، لاہور چھتیس، اسلام آباد پینتیس، کراچی چونیتس اور مری میں پچیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.