تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:42

کوہاٹ :پولیس مقابلہ ایک عسکریت پسند اور ایک پولیس افسر جاں بحق

آج نیوز - کوہاٹ انڈس ہائی وے پرپولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند بھی مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے پر زیروپوائنٹ کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔تاہم رکنے کے بجائے گاڑی میں سوارمسلح شخص نے پولیس پارٹی پراندھادھندفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تھانہ بلی ٹنگ کے ایس ایچ او ارمان گل جاں بحق ہوگئے جبکہ تین پولیس اہلکار خان سعید،نیاز علی اور وجاہت حسین شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے عسکریت پسند مارا گیا۔ جاں بحق ہونے والے پولیس ایس ایچ او ارمان گل کی نمازجنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی۔جس میں پولیس افسران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.