تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:58

پشاور :نیٹو سپلائی کی بحالی،جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

آج نیوز - جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ نے نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف سولہ جولائی کوپشاورمیں دھرنے کااعلان کردیا۔یہ اعلان امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخواہ پروفیسر ابراہیم نے المرکزاسلامی پشاورمیں پریس کانفرنس میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سولہ جولائی کودھرنابھی دیں گے اورپھرباغ ناران پارک حیات آباد سے خیبرپاک تک مارچ اورجلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ دھرنے میں مرکزی قیادت بھی شرکت کریگی۔نیٹو سپلائی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی بحال کرکے قانون وآئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.