8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:30
چین :سیلاب تین ہزار مکانات بہا لے گیا
آج نیوز - چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب تین ہزار مکانات بہا لے گیا جس سے تین لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے باعث بیس ہزار ہیکٹرز سے زائد رقبہ زیر آب آگیا ہے۔ انسٹھ کاوٴنٹیز متاثر ہوئی ہیں۔ریسکیو حکام متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم آبادیوں میں پانی کے تیز بہاوٴ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔