9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:16
حضرت لعل شہباز قلندر کے 760 ویں عرس کی تقریبات شروع
آج نیوز - حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو ساٹھویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے سیہون شریف میں شروع ہو رہی ہیں،، عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، عظیم صوفی بزرگ کے مزار پر چار چڑھا کر کریں گے۔ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کے قافلے سیہون شریف پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ عرس کے پہلے روز زرعی و صنعتی نمائش، ملاکھڑا کے مقابلے اور سگھڑوں کی کچہری ہو گی۔ دوسرے روز ادبی کانفرنس اور تیسرے اور آخری روز محفل موسیقی منعقد کی جائے گی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کی سہولیات اور سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔