تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:48

پالیکلے ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

آج نیوز - پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پالیکلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا۔ سری لنکا تین وکٹوں کے نقصان پر چوالیس رنز کے ساتھ آج اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ پالیکلے میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم صرف دو سو چھبیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد حفیظ بائیس، توفیق عمر انتیس، مصباح الحق چالیس اور عدنان اکمل چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق پچھتر رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے چار اور رنگانا ہیرات نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگز کا آغاز بھی تباہ کن رہا اور اس کے ابتدائی تین بیٹسمین صرف چوالیس رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا نے ابتدائی روز تین وکٹوں کے نقصان پر چوالیس رنز بنائے تھے، پراناویتانا تیرہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ جنید خان نے دو اور محمد سمیع نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا تین وکٹوں کے نقصان پر چوالیس رنز کے ساتھ آج اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ اسے پاکستان کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید ایک سوبیاسی رنز کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.