تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:46

گنگولی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ پر اظہار افسوس

آج نیوز - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید کچھ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے تھے۔ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان سارو گنگولی نے دو ہزار آٹھ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ چارسال قبل ایک سوتیرہ ٹیسٹ میچز پر مشتمل کیرئیر ختم کرنے کے بعد گنگولی ڈومیسٹک کرکٹ سمیت آئی پی ایل کے چار سیزن کھیل چکے ہیں۔ اپنی چالیسویں سالگرہ پر گنگولی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں کبھی کبھی اپنے فیصلے پربہت ملال ہوتا ہے۔ وہ مزید دو سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے تھے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل سری لنکا کی سیریزمیں ان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی جس کے بعد ایرانی ٹرافی کے اسکواڈ میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ انہیں کھیل میں مزہ نہیں آرہا تھا اوروقتی طور پر ان کی توجہ کرکٹ سے ہٹ گئی تھی۔ گنگولی آئی پی ایل کے گزشتہ دو سیزن سے پونے وارئیرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وارئیرز سے ان کا تین سال کا معاہدہ ہے اور ابھی ایک سال باقی ہے۔ وہ اگلے سیزن میں بھی ایکشن میں نظر آسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.