9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:8
توانائی بحران: تھرکول پراجیکٹ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
آج نیوز - وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ ملکی معاشی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت توانائی کا بحران معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار کیلئے سالانہ اربوں ڈالر فرنس آئل کی برآمد پر خرچ کیا جارہاہے، جو معیشت پر سب سے بڑا بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے آغاز اور گلیشیر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی جو ہائیڈرو الیکٹرک پاور کی پیداوار کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے آئی سی سی آئی کے وفد کو بتایاکہ توانائی بحران مقامی وسائل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے جس کیلئے تھرکول پراجیکٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔