9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:5
کراچی :صنعت علاقوں میں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں اضافہ
آج نیوز - کراچی کے صنعتی علاقوں میں بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان اور دہشت گردی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام میں انتظامیہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان موٹن نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل وزیراعلی سندھ قائم علی شاھ نے سائیٹ ایریا کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں کو امن و امان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نفری سو سے بڑھاکر پانچ سو کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر تاحال عمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صنعتکاروں کیلئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا نہ ممکن ہوگیا ہے۔ اس وقت سائیٹ انڈسٹریل ایریا مین تین ہزار سے زائد صنعتوں کے مالکان اورملازمین جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں۔