تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:27

برٹش گراں پری :ریڈبل کے آسٹریلین ڈرائیورمارک کامیاب

آج نیوز - فارمولا ون میں ریڈبل کے آسٹریلین ڈرائیورمارک ویبرنے فراری کے فرنانڈوالونسوکوپیچھے چھوڑتے ہوئے برٹش گراں پری جیت لی۔ گزشتہ سال کے فاتح فرنانڈوالونسونے سلوراسٹون سرکٹ سرکٹ پرہونیوالی ریس کا آغازپول پوزیشن سے کیا لیکن آخری چھ لیپس قبل ویبران پربرتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے اورانہوں نے تین سیکنڈزکے فرق سے یریس جیت لی۔ ویبرنے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے پچیس منٹ گیارہ سیکنڈزمیں طے کیا۔ جرمنی کے سباستین ویٹل تیسرے نمبرپررہے۔ یہ پینتیس سالہ ویبرکی رواں سیزن میں دوسری کامیابی ہے۔نوریسزکے اختتام پرفراری کے فرنانڈوالونسوڈرائیورزچیمپئین شپ میں ایک سوانتیس پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔ ویبرایک سوسولہ پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.