9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:43
الطا ف حسین کی ایدھی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں
آج نیوز - ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی جلد صحت یابی کیلئے عوام و کارکنان سے دعا کی اپیل کی ہے۔ لندن سے جاری اعلامیے میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کا نام فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کے باعث دنیا بھرمیں جانا پہچانا جاتا ہے۔ عبدالستار ایدھی ملک و قوم کے لئے قیمتی سرمایہ ہیں لہذا علاج ومعالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔ الطاف حسین نے خواتین ، بزرگوں کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ عبدالستار ایدھی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔