تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:49

کراچی :فائرنگ ،چھ افراد قتل

آج نیوز - کراچی میں دہشتگردوں نے آج پھر چھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا ،جبکہ فائرنگ سیگیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ڈی سلوا ٹاوٴن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے عہدیدار نصیب خان کو زخمی کردیا۔ جو اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ جس کے بعد ڈی سلوا ٹاوٴن اور نصرت بھٹو کالونی میں مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی۔ مظاہرین نے پولیس اور میڈیا کے نمائندوں پر بھی پتھراوٴ کیا۔ ایک اورواقعہ میں شفیق موڑ مدینہ کالونی میں ہوٹل پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجیب خان ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی کے علاقے سے تالاب سے بیس دن پرانی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت محمد ولد خیر کے نام سے کی گئی۔ بھینس کالونی، شیر شاہ پراچہ چوک اور فیڈرل بی ایریا سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.