10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:11
روس :سیلاب نے تباہی مچادی ،ایک سو ستر ہلاک
آج نیوز - روس میں سیلاب نے تباہی مچادی اور اب تک ایک سو ستر سے زائد لاشیں نکالی جاچکی ہیں ۔کراسنوڈر میں چار دیہات زیر آب ہیں جہاں پر چار ہزار سے زائد سیلاب کی زد میں آچکے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور اب تک ایک سو ستر سے زائد افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔دوسری جانب سیلاب سے ہلاکتوں کے باعث روس میں یوم سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے ۔