10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:14
پی سی بی :دانش کنیریا پر ملک میں ہر قسم کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی
آج نیوز - پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کے پاکستان میں ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کردی۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے کاوٴنٹی میچ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پردانش کنیریا پرتاحیات پابندی عائد کردی تھی۔ دانش کنیریا نے پابندی کیخلاف اپیل کررکھی ہے۔ پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی نے دانش کنیریا کے ملک میں ڈومیسٹک سمیت ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ کمیٹی کے مطابق انگلینڈ میں اپیل کا فیصلہ آنے تک کنیریا پر پابندی برقراررہیگی۔ پاکستان سمیت آئی سی سی کے تمام ممبرممالک نے دانش کنیریا پرعائد انگلش کرکٹ بورڈ کی پابندی کوتسلیم کرنے پراتفاق کیا تھا۔