تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:47

دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ،رحمن ملک

آج نیوز - سینئرمشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ گجرات حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے قریب سے خط ملا، جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی میں ملوث افراد کیخلاف ایسے ہی حملے کرتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی ہے۔ سکیورٹی کیلئے سیٹلائٹ اور گوگل میپ سے مدد لی گئی ہے۔ امن میں خلل ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماوٴں پر پابندی وزارت داخلہ نے نہیں قانون نے لگائی ہے۔ منتظمین لانگ مارچ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کالعدم رہنماء مارچ میں شرکت نہیں کرینگے۔ آزادی رائے جمہوریت کا حسن ہے اور احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن پر امن انداز میں ہونا چاہیئے۔ کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سینئرمشیرداخلہ نے کہا کہ پرامن لانگ مارچ کے شرکاء سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.