تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:23

کرینہ کا سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام سے انکار

آج نیوز - سنجے لیلا بھنسالی بالی وڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔ بڑے بڑے فنکاروں کا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا خواب ہوتا ہے۔ خبریں گردش میں تھیں کہ سنجے نے اپنی نئی فلم سے کرینا کپور کو علیحدہ کرلیا ہے جس پر اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فلم خود کرنے سے انکار کیا ہے۔کرینہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مصروفیات کی وجہ سے وقت دستیاب نہیں تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکا ر کیا ہے کیونکہ سنجے جو وقت مانگ رہے تھے اس دوران وہ دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.