10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:39
توہین عدالت کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
آج نیوز - توہین عدالت کا ترمیمی بل اور گیلانی کے اقدامات کو تحفظ دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔اسلام آباد میں ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ توہین عدالت بل کا مقصد عدلیہ کے اختیارات کو کم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کا مقصد صرف اپیل کا حق دینا ہے۔ مسلم لیگ ن نے بھی توہین عدالت بل کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف حکومت کی اتحادی جماعت اے این پی نے بھی توہین عدالت قانون میں ترمیم کی حما یت اور دہری شہریت کے بل کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا ہے۔