10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:18
اسلام آباد: پاک بھارت قیدیوں کی فہرست آج نیوز کو موصول
آج نیوز - پاکستان اور بھارت کی جیلوں میں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرست آج نیوز کو موصول ہوگئی،بھارت کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کے دو سو انہتر سویلین قیدی بھارتی جیل میں موجود ہیں جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں موجود سویلین قیدیوں کی تعداد تین سو بیالیس ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرست کا گذشتہ ہفتے تبادلہ ہوا تھا۔ یہ فہرست آج نیوز کو موصول ہو گئی جس کے مطابق پاکستان کے دو سو انہتر سویلین قیدی بھارتی جیلوں میں موجود ہیں،پاکستان کو فراہم کردہ بھارتی فہرست کے مطابق پاکستان کے پچاسی ماہی گیر بھارتی جیلوں میں موجود ہیں،بھارتی فہرست میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے برعکس پاکستان حکومت کے مطابق تین سو بیالیس سویلین اور پچاسی ماہی گیر بھارتی جیلوں میں موجود ہیں۔ پاکستانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق انیس سو پینسٹھ اور انیس سو اکہتر کی جنگوں کے بتیس پاکستانی جنگی قیدی بھی اس فہرست مین شامل ہیں۔پاکستان کی طرف سے بھارت کو فراہم کردہ فہرست کے مطابق باون بھارتی سویلین قیدی پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں،،حکومتی فہرست کے مطابق بھارت کے ایک سو چھتیس ماہی گیر بھی پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں۔