تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:18

پشاور:وزارت دفاع کو لاپتہ شخص عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جیو نیوز - پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ مردان سے لاپتہ شخص کو سیکیورٹی اداروں سے چھڑوا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔یہ احکامات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سید سجاد حسن شاہ پر مشتل بنچ نے دئے۔ درخواست گزار جمیل احمد نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے حافظ جلیل احمد کو مئی 2010 میں سیکیورٹی اداروں نے اٹھاکر بونیر اور بعد ازاں مردان پولیس کے حوالے کیا۔ کچھ عرصے بعد رہا کیا گیا تاہم 27فروری 2012 کوانٹیلی جنس اداروں نے دوبارہ گرفتار کیا۔ جو تاحال لاپتہ ہے۔ چیف جسٹس نے وزارت دفاع کو حکم دیا کہ لاپتہ جلیل احمد کو انٹیلی جنس اداروں سے چھڑوا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسپیشل قانون کے تحت گرفتار شخص کی 24گھنٹوں کے اندر خصوصی مراکز منتقلی اور انچارج خصوصی مرکز کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.