تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:2

چوراورچوکیدار اکھٹے ہوگئے ہیں، شہبازشریف

جیو نیوز - لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ چوراورچوکیدار اکھٹے ہوگئے ہیں۔رینٹل پاور کے نام پر اربوں روپے لوٹنے والوں کے محاسبے کا وقت آگیاہے،میں وفاقی حکومت کی طرف سے کی گئی انتقامی کارروائیوں کے خلاف میدان میں نکلا ہوں ۔اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں لگائے گئے ٹینٹ آفس میں اراکین پارلیمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کی طرف سے کی گئی انتقامی کارروائیوں کے خلاف میدان میں نکلا ہوں ،اس وقت تک احتجاج جاری رکھوں گا جب تک لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات نہیں مل جاتی، پنجاب کے عوام 98فیصدبجلی کے بل اداکرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا اور مزید 40 کروڑ روپے گرانٹ ،انجینئرنگ کالج کے لئے 10کروڑ،بہلوال میں ریسکیو سروس کے لئے 5کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا، تحصیل ساہی وال میں آٹھ ارب روپے مالیت سے دریائے جہلم پر بنائے جانے والے نوازشریف پل کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔4کروڑ روپے مالیت سے تعمیر کئے جانے والے اسپورٹس اسٹیڈیم ،ٹراماسینٹر،اسپیشل ایجوکیش سینٹرکا بھی افتتاح کیاانہوں نے گجرات میں آرمی کیمپ پر حملے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے سپاہی محمد ماجد کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.