تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:46

لاہور میں مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار

جیو نیوز - لاہور… صبح سے شدیدگرمی اور حبس کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہورمیں صبح سے شدیدگرمی اور حبس کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،اورگرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔بارش سے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔لاہورمیں آج صبح سے ہی تیزدھوپ نکلی ہوئی تھی،بار بار کی لوڈشیڈنگ میں شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا،دوپہر کے وقت آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بارانِ رحمت شروع ہو گئی،جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،بارش سے سبزے پر نکھار اور چہروں پر بہار آ گئی،آم کے درختوں پر رِم جھم بارش نے عجیب سماں باندھ دیا۔ دوسری طرف بعض نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.