تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:50

سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ، رحمان ملک

آج نیوز - وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے نیا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کل رات سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ہے جبکہ مشیر کا عہدہ چھوڑنے سے وزیراعظم نے روک دیا ہے۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے دہری شہریت ترک کرنے سے متعلق تمام کاغذات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔ دوہری شہریت کے بارے میں بل ان کی وجہ سے نہیں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کل شام سینیٹ کی نشست سے بھی استعفی دیدیا تاکہ نواز شریف کی دشمنی کم ہوسکے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی میں لشکر جھنگوی ملوث ہے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر رحمان ملک کا موقف تھا کہ کراچی میں اسی فیصد واقعات زاتی اور گھریلو تنازعات کے ہوتے ہیں۔ٹارگٹ کلنگ بہت کم ہے۔مشیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ کرنے والوں کو تمام سہولتیں فراہم کی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا ہر حکم مانا ھے، میاں شہباز شریف کو ٹینٹ لگانے کا بڑا شوق ھے چار پائی بھجواتا ہوں رات بھی وہاں ھی گزاریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.