تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:8

عتزاز احسن کا توہین عدالت ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار

آج نیوز - پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائستہ زبان میں عدالت پر مناسب تنقید کو تحفظ ہونا چاہیئے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ توہین عدالت کا بل عمومی طور پر برا نہیں لیکن انہیں اس پر تحفظات ہیں اور اپنے تحفظات سے وہ پارٹی کو بھی آگاہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی نئی قانون سازی میں تمام سرکاری ملازمین کو استثنیٰ دیا گیا ہے ،، اس قانون سازی میں ان سے مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس ترمیمی بل میں انکی رائے شامل ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ صرف جج کو گھورنے پر سزا دے دینا بھی قانون سے بڑھ کراقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی جارہے ہیں اور بارہ جولائی کو این آر او عملدرآمد کیس میں وہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی طرف سے بطور وکیل پیش نہیں ہو رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.