10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:7
سپریم کورٹ توہین عدالت بل کو کالعدم قرار دے سکتی ہے،فروغ نسیم
جیو نیوز - اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر فروغ نسیم نے توہین عدالت کے ترمیمی بل کو بظاہر غیر آئینی تصور کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ اِس قانونی بل کو کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ سینیٹر فروغ نسیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اُن کی جماعت پی پی اور اتحادیوں کو کہتی رہی کہ سب لوگوں کو توہین عدالت سے تحفظ نہ دیں، اب بھی پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اس بل کو سینیٹ میں نہ لائے۔