تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:24

لاپتہ افراد کیس : آئی جی ایف سی کوکل عدالت میں پیش ہونے کا حکم

آج نیوز - چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ شخصیات عدم تحفظ کا شکار ہیں صوبے کا واحد ایشو امن وامان ہے سیاسی عمل اس وقت موثر ہوگا جب امن ہو بلوچستان میں لوگوں کے حقوق اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے ریاست کی اتھارٹی چیلنج کی جارہی ہے اگر کوئی دلچسپی نہیں لے گا تو آڈر پاس کرینگے آئین کی پاسداری اور عوام کو بنیادی حقوق دلانے کی قسم کھائی ہے بلوچستان میں بدامنی اور لاپتہ افراد کیس میں کل آئی جی ایف سی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بلوچستان میں بدامنی اور لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدی کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس خلجی عارف نے سی سی پی او کوئٹہ سے کہاکہ آپ لوگ ابھی تک انیس سو چالیس کے دور کی تفتیش کررہے ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا بھتیجا قتل ہوگیا قاتل پکڑے نہیں گے انتظامیہ کرکیا رہی ہے لوگ کیوں متواتر قتل ہورہے ہیں زائرین کی بسوں پرتین حملے ہوے ریاست اپنی زمہ داری پوری نہیں کررہی بلوچستان میں اتھارٹی کو چیلنج کیا جارہا ہے ہر چیز پر سپریم کورٹ حکم دے تو پھر کام ہوگیا عدالت میں چیف سیکٹری بلوچستان بابر یعقوب نے اعتراف کیا کہ صوبے میں امن وامان کی صوتحال خراب ہے آواران کے ڈپٹی کمشنر کو کلعدم تنظیمں علاقہ چھوڑنے کا کہہ چکی ہیں سپریم کورٹ کا بلوچستان کے مسلے پر دلچسپی لینے سے حوصلے بڑہے ہیں دوران سماعت چیف جسٹس نے ایف سی کے وکیل راجہ ارشاد کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ لاپتہ افراد کو لیکرآئیں آپ کو معاملے کا اندازہ نہیں فراری کیمپوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی سیکٹری داخلہ بلوچستان نصیب اللہ نے عدالت کو بتایا کہ مختلف واقعات میں پچیس ٹارگٹ کلر مارے جاچکے ہیں مستونگ واقعے کے بعد زائرین کی پندرہ سو گاڑیوں کو باحفاظت منز ل پر پہنچایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.