تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:23

رحمان ملک کاا ستعفیٰ حکومت کا نیا ڈرامہ ہے،رانا ثناء اللہ

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رحمان ملک کا سینٹ سے استعفیٰ کرپٹ حکومت کا ایک اور ڈرامہ ہے ، حکومتی حواری اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پنجاب سے نا انصافی کی جا رہی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ رحمان ملک اپنی کرپٹ وفاقی حکومت کو تمام صوبوں میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا مشورہ دیں، اُن کا کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میں لٹیروں کو عوام کیبھرپور غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.