تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40

حافظ آباد : مکان کے لالچ میں بیٹوں نے باپ کی ٹانگیں توڑ دیں

آج نیوز - حافظ آباد میں مکان ہتھیانے کیلئے تین سگے بیٹوں نے باپ پر تشدد کرکے اسکی ٹانگیں توڑ دیں۔ والد جان بچاکر بیٹی کے گھر پہنچ گیا۔گاوٴں کولو تارڑ کے رہائشی ستر سالہ محمد منشاء کے مطابق اسکے تین لالچی بیٹوں جاوید، اصغر اور شمشاد نے چار لاکھ روپے کا مکان ہتھیانے کے لیے بدترین تشدد کیا اور ٹانگیں توڑ دیں۔ بیٹی کے مطابق والد جب ان کے گھر آئے تو حالت خراب تھی۔ ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور وہ چل بھی نہیں سکتے تھے۔محمد منشاء نے تھانے میں بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے لیکن ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.