تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:46

پاکستان ریلوے انجنوں کی کمی کا شکار

آج نیوز - پاکستان ریلوے کی ٹرینیں انجنوں کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار تو ہو ہی رہی تھیں لیکن اب مسافروں کو اے سی پارلر میں سفر کی سہولت سے بھی محروم کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی تاخیر روز کا معمول بن چکی ہے جس کی بڑی وجہ انجنوں کی کمی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس ایک روز گزرنے کے باوجود تاحال راولپنڈی نہیں پہنچ سکی جبکہ کراچی سے آنے والی تیز گام جس نے کل رات راولپنڈی پہنچنا تھا وہ بھی سولہ گھنٹے کی تاخیر سے آج صبح اپنی منزل کو پہنچی۔ دوسری جانب لاہور سے چلنے والی ریل کار ایک سو تین اپ کا اے سی پلانٹ کام چھوڑ گیا،مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹکٹ تو اے سی پارلر کے خریدے لیکن سفر گرم ہواوٴں میں کرنا پڑا،یہی حال کئی دیگر ٹرینوں کا بھی ہے جہاں مسافروں کو اے سی پارلر کے پیسوں میں اکانومی کلاس کے ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں،مسافروں نے آج بھی ریلوے انتظامیہ کے اس ناروا سلوک کے خلاف راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.