تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:2

لاہور :ٹریفک وارڈ ن کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

آج نیوز - لاہور میں رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک وارڈن کی جانب سے دو ساتھیوں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کر دیا، متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی پر رکشہ ڈرائیوروں اشرف اور مزمل کے چالان کئے اور رکشے تھانہ نولکھا میں بند کر دیئے۔ ڈرائیورز رکشے چھڑوانے وہاں پہنچے تو ان کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی ہو گئی، جس پر اس نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رکشہ ڈرائیوروں نے واقعہ کے خلاف تھانے کے باہر احتجاج شروع کر دیا، جب صورتحال بے قابو ہونے لگی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ بد تمیزی کی، جس کی وجہ سے معاملہ بگڑ گیا۔زخمی ڈرائیورز کو نواز شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.