تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:2

عالمی برادری برمی مسلمانوں کا قتل عام بند کروائے ،سید حامد علی شاہ موسوی

جیو نیوز - راولپنڈی…قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دنیائے انسانیت کے گرد شیطنت کے گھیراؤ کو توڑنے کیلئے ملت اسلامیہ کے جوانوں کو مشاہیر اسلام کی جانب متوجہ کرنا اور ان کے اقوال و احکام کی پیروی کرتے ہوئے ان کے پیغام کو آگے بڑھانا ہو گا، عالمی برادری برمی مسلمانوں کا قتل عام بند کروائے ۔ مکتب تشیع میں مختار آرگنائزیشن (ایم او) کیچیئر مین ڈاکٹر ایس زیڈ نقوی اور مرکزی صدر علی فرقانی کی سرکردگی میں تنظیم کے مرکزی عہدیداران کی موجودگی میںآ قای موسوی نے باور کرایا کہ تاریخ عالم گواہ ہے وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو اپنے جوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کرتی ہیں تاکہ مستقبل کی قیادت آنے والے چیلنجز سے نمٹ سکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.