10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:23
لاہور :ایمرجنگ پلیئرز کا میڈیا سے انٹریکشن
آج نیوز - لاہور میں ایمرجینگ پلئیرز کو میڈیا کا سامنا کرنے کیلئے صحافیوں سے انٹریکشن کرایا گیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایمرجنگ پلئیرز کا کیمپ جاری ہے جس کے شرکاء پلئیرز کو اکیڈمی کے کانفرنس روم میں میڈیا انٹریکشن کرایا گیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے ان پلئیرز سے سوالات کئے جن کے انہوں نے جوابات دئیے انہوں نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ان پلئیرز نے عزم ظاہر کیا کہ وہ موقع ملنے پرعمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کی فتح میں کردار ادا کریں گے۔پی سی بی کے جنرل منیجر میڈیا ندیم سرور کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ پلئیرز سے صحافیوں کو ملوانے کا مقصد نوجوان پلئیرز کو میڈیا کا سامنا کرنا سیکھانا تھا۔