10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:11
پیٹرول مصنوعات کی درآمد ،پاکستانی وفد بد ھ کو نئی دہلی روانہ ہوگا
آج نیوز - ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت تجارت، خارجہ امور اور پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کا سات رکنی وفد بدھ کو نئی دہلی روانہ ہو گا، جمعرات کو دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے مذاکرات شروع ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں بھارت، پاکستان کو صرف پیٹرول برآمد کرے گا تاہم کچھ عرصے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنیس آئل کی درآمد پر بھی بات کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت محدود مقدار میں پیٹرول برآمد کرے گا، مذاکرات کے بعد پیٹرول کے درآمدی روٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، پاکستان میں پیٹرول کی کھپت پندرہ لاکھ ٹن سالانہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اشارہ دیا ہے کہ اگر کم قیمت پیٹرول اور عالمی ضمانت فراہم کی گئی تو زائد مقدار درآمد کی جاسکتی ہے۔