10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:33
لیبیا :عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری
آج نیوز - لیبیا کے پہلے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق سابق عبوری وزیراعظم محمود جبریل کی زیر قیادت نیشنل فورس الائنس کو برتری حاصل ہے۔ نیشنل ہائی الیکٹورل کمیشن کے سربراہ نوری ال اکبر نے طرابلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محمود جبریل کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے۔