تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:37

توہین عدالت کا قانون ،عدالت اسکو کالعدم قرار دے دیگی ،عمران خان

آج نیوز - تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے توہین عدالت کے مجوزہ قانون کو تہتر کے آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پیشنگوئی کی ہے کہ عدالت اس قانون کو کالعدم قرار دے گی۔سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ توہین عدالت قانون عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ اس کے ذریعے قوم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ظالم و مظلوم اور حکمرانوں اورعوام کیلئے الگ الگ قانون بنائے جا رہے ہیں۔ توہین عدالت کا قانون قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ اسے راجہ پرویز اشرف کو بچانے اور حکمرانوں کی چوریاں چھپانے کیلئے لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے حق میں ووٹ دینے والے اور حکومت کی مدد کرنے والے پاکستان سے غداری کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے بھی پندرویں ترمیم کے ذریعے امیر المومنین بننے کی کوشش کی تھی ، عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی کھول کر خود ہی پارلیمنٹ کو رد کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.