تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:58

سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

آج نیوز - وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار کہتے ہیں کہ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد مختار نے کہا کہ ان کے آنے سے بجلی کی پیداوار میں چھے ہزار میگاواٹ اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے دنوں میں سحری اور افطار کے وقت کوشش ہوگی کہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،بھاشا ڈیم کے حوالے سے احمد مختار نے کہا کہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف جب چاہیں گے شروع کردیں گے،رینٹل پاور پروجیکٹ پر فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کی جانب سے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر بات ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.