تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:14

گیاری آپریشن کو بانوے دن ہو گئے

آج نیوز - گیاری سیکٹرمیں گلیشیائی ملبے میں دبے جوانوں کونکالنے کیلئے سرچ آپریشن کو بانوے دن ہو چکے ہیں۔ گلیشئر سے اب تک چونتیس جوانوں کے جسد خاکی نکالیجاچکے ہیں۔ جن میں سے بتیس کی شناخت کرلی گئی ہے۔ دو شہداء کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایک سوپانچ لاپتہ جوانوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن دن رات جاری ہے۔ گیاری سیکٹر میں گلیشیئر سے برآمد ہونیوالے بتیس شہداء کے جسد خاکی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ دو شہداء کے جسد خاکی کی شناخت ہونے کے بعد انھیں بھی آبائی علاقوں کو روانہ کردیا جائے گا۔ گیاری میں آج بھی دھوپ نکلی ہوئی ہے اور گلیشئیر بھی تیزی سے پگھل رہا ہے۔ سرچ آپریشن جوانوں کی رہائش گاہ جونیئرکمیشن آفیسرمیس اورمسجد کے ایریا میں جاری ہے جہاں سرچ ٹیمیں گلیشیائی ملبے کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.