تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:14

کوئٹہ: ایل سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ سے تقریباً ایک سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص اچانک اپنے گھر پہنچ گیا۔ وائیس فار بلوچ مسنگ پرسن کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ عبدالوہاب گزشتہ سال 3 اگست کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے لاپتہ ہوا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے لواحقین نے شالکوٹ تھانے میں درج کرائی تھی۔ نصراللہ بلوچ نے بتایا کہ عبدالوہاب آج شام اچانک بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب اب تک یہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں کہ عبدالوہاب گزشتہ سال اگست سے کہا ں تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بلوچستان سے لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.