11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:30
گوجرانوالہ:پسندکی شادی ،بھائی نے بہن کو قتل کردیا
آج نیوز - گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے پربھائی نے فائرنگ کرکے بہن کوقتل کردیا۔گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑے دوڑروڈ کی رہائشی پچیس سالہ صباء نے پانچ ماہ قبل امتیاز نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی جس کا صباء کے بھائی کو رنج تھا۔ اس نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس کی ذد میں آکرصباء موقع پرجاں بحق ہوگئی اور دیورکا چھہ سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔مقتولہ کا شوہر امتیاز روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔