تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:16

اندرون سندھ: مختلف علاقوں میں بارش، نظام زندگی مفلوج

آج نیوز - میر پور خاص سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے جاری رہنے والی بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ دادو سے جامشورو جانے والی مین ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی۔ میر پور خاص اور اس کے گردو نواح میں ہونے والی بارشوں کے باعث کپاس کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اور میر پور خاص سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کمشنر میر پور خاص غلام حسین میمن نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے سرکاری عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور اریگریشن حکام کو بندوں کے پشتوں کو مضبوط بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ایمرجنسی کی صورت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر میں قائم ایمرجنسی سیل سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب دادوسے جامشورو جانیوالی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے سندھ کے دس اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے۔ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.