11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:21
عمر اکمل کو ذہنی پختگی کیلئے ماہر نفسیات کے مشورے
آج نیوز - قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونی والے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو ماہر نفسیات نے وکٹ پر جم کر کھیلنے اور ذہنی پختگی کیلئے مشورے دیئے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے بیٹنگ کے دوران میچ جتوانے کے بجائے اچانک غلط شارٹ کھیل کر پویلین لوٹ جانے کی بنا پر قومی سلیکشن کمیٹی نے انہیں دورہ سری لنکا کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا تھا۔پی سی بی نے عمر اکمل کو ذہینی طور پر مضبوط بنانے اور روئیے میں بہتری لانے کیلئے ان کی ماہر نفیسیات مقبول بابری سے کونسلنگ کرائی۔ماہر نفیسات نے پانچ سے چھ سیشنز میں انہیں سکون سے وکٹ پر صورتحال کے مطابق بیٹینگ کرنے کے مشورے دئیے تاکہ باصلاحیت عمر اکمل کی طبعیت میں ٹھہراؤ لاکر ان کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔اس طرح کے لیکچرز اوپنر احمد شہزاد کو بھی دلوائے گئے ہیں۔اسپاٹ فکسنگ کے شکار فاسٹ باؤلر محمد عامر جبکہ دوبئی میں قومی ٹیم کو چھوڑ کر لندن چلے جانیوالے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کی بحالی پر بھی اسی ماہر نفسیات نے کام کیا ہے۔