11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:38
ترسیلات زر ملکی تاریخ میں پہلی بار 13 ارب ڈالر سے تجاوز
آج نیوز - مالی سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران ترسیلات زر ملکی تاریخ میں پہلی بار تیرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران تیرہ ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھجیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے سترہ اعشاریہ سات تین فیصد زائد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی دوہزار گیارہ سے تیس جون دوہزار بارہ تک سعودی عرب سے تین ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے دو ارب چوراسی کروڑ اور امریکہ سے دو ارب تینتیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔ مالی سال کے دوران ماہانہ اوسط ترسیلات ایک ارب نو کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ مالی سال کے اختتام، جون دوہزار بارہ میں سمندر پارپاکستانیوں نے ایک ارب گیارہ کروڑ سترہ لاکھ ڈالرکی ترسیلات وطن بھجیں۔