تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:11

میکسیکو: منشیات فروشوں اور پولیس میں جھڑپ، 11 ہلاک

آج نیوز - میکسیکو کے سرحدی علاقے میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ میکسیکو کے سرحدی علاقے لوس موچیز میں گشت کے دوران پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کردیا گیا۔ جھڑپ میں سات پولیس افسران اور چار منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں نے دستی بموں اور کلوشنکوفوں سے پولیس کو نشانہ بنایا۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور مزید نفری کے پہنچنے پر منشیات فروش اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جن میں بھاری مقدار میں منشیات موجود تھی۔ پولیس نے منشیات قبضے میں لے لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.