11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:43
عراق: مسافر بس میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق،14 زخمی
آج نیوز - عراق کے دارالحکومت بغداد میں مسافر بس میں بم دھاکے سے تین افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکا بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک بس میں ہوا۔ دھماکے کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چودہ زخمی ہیں ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی حکام نے دھماکے کا ذمہ دار فرقہ ورانہ عناصر کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی سلامتی کے لئے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی بڑھائی جارہی ہے۔