11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:0
میرا کا پاکستان کی خوبصورت ترین خاتون ہونے کا دعویٰ
آج نیوز - مختلف اسکینڈلزاوراپنے غیرضروری بیانات سے شہرت پانے والی فلم اسٹارمیرا نے تقریب میں دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔ آئے روز نت نئے اور عجیب و غریب سرگرمیوں سے شہرت پانے والی فلمی اداکارہ میرا کو خوش فہمی ہوگئی ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتوں ہیں۔ کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ کے ریڈ کارپیٹ کے موقع پر آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم اسٹار میرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتون سمجھتی ہیں۔ میرا بھارتی فلموں میں قابل اعتراض رول ادا کرنے پر پاکستانیوں کی نظروں سے تو گری ہی گریں بلکہ انہوں نے بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ جنہوں نے میرا کو بالی ووڈ میں متعارف کرایا ان کے احسانات کو ایک طرف رکھ کر ان ہی سے لڑ بیٹھیں۔ تو کبھی لاہور کے تاجر عتیق الرحمان کی جانب سے میرا سے شادی کرنے کا دعویٰ منظر عام پر آیا۔