تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:32

کراچی کا طالبعلم دنیا کا کم عمر مائیکرو سافٹ اسپیشلسٹ بن گیا

آج نیوز - پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز۔ کراچی کا آٹھ سالہ طالب علم دنیا کا سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ اسپیشلسٹ بن گیا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں دنیا کے سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ اسپیشلسٹ شافع تھوبانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا- تقریب میں شافع کے استادوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی- شافع نے نو سال سے بھی کم عمر میں مائیکرو سافٹ اسپیشلسٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ھے- مائکروسافٹ کی طرف سے شافع تھوبانی کو مائیکروسافٹ اسپیشلائزیشن کی سند دی گئی۔ اس موقع پر شافع اور اس کے خاندان کی خوشی قابل دید تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.