11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:32
پولیس نے عدالتی احکامات نہ ماننے کا وطیرہ بنا لیا،لاہور ہائیکورٹ
جیو نیوز - لاہور… لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشن کی سرزنش کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیس نے ماتحت عدالتوں کے احکامات نہ ماننے کو وطیرہ بنا رکھا ہے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس صغیر قادری کی عدالت میں ایک خاتون پروین بی بی کی طرف سے پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن کی سرزنش کی اورریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں نے ماتحت عدالتوں کا حکم نہ ماننے کا وطیرہ بنا رکھا ہے،پولیس ماتحت عدالتوں کے95فیصد احکامات پولیس نہیں مانتی،ڈی آئی جی آپریشن نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔