تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:32

بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ نے سابق وزیرقانون بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو بابراعوان نے خود ہی دلائل کا سلسلہ جاری رکھا اور عدالتی کارروائی پر متعدد اعتراضات اٹھائے ۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بنچ نے بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، بابراعوان نے دلائل میں کہاکہ توہین عدالت کی شکایت کرنے والے کو بھی عدالتی کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے،اس کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے انکوائری کرانا، خلاف آئین ہے، کوئی جلسہ میں کہے کہ عدالت کسی کو سزا دے تو وہ عدالت کے ساتھ ہے، تو کیایہ توہین نہیں، اس پرعدالت نے کہاکہ آپ یہ بات کئی بار کہہ چکے ہیں، بابراعوان نے کہاکہ اچھاکیا جو مجھے تحفظ عدلیہ کی بات کرنے والی مقدس سیاسی ہستیوں کا نام لینے سے روک دیا، جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئیے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے،بابراعوان نے کہاکہ میڈیا میں انکا 6 ماہ سے ٹرائل ہورہا ہے، عدالت ایک بھی ایسا کیس بتادے جس میں معافی مانگنے پر عدالت نے معاف نہ کیا ہو، بعد میں سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.